15 جولائی 2014 - 12:17
روس اور ہندوستان کی مشترکہ بحری مشقیں

ہندوستان اور روس نے آج مشترکہ بحری مشقیں انجام دی ہیں۔ یہ مشقیں اندرا دوہزار چودہ کے نام سے روسر کے مشرقی علاقے ولادی وستوک میں روس کے جنگي جہاز واریاژ پر انجام دی گئي ہیں۔

ابنا: بحرالکاہل میں روسی بحری بیڑوں کے ترجمان رومن مارتوف نے کہا کہ ان مشقوں کے اہم مرحلے سترہ سے انیس جولائي تک ہونگے۔ ان مشقوں میں ہندوستانی اور روسی فوجیں فنی امور، بحری جہازوں کی حفاظت، اور ہیلی کاپٹروں کے تبادلے جیسے امور پر کام کررہی ہیں۔ ان مشقوں کے دوران سمندر میں فرضی دشمن کے اھداف کو میزائلوں اور گولوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔ ہندوستان نے ان بحرین مشقوں کے لئےاپنے تین اہم بحری جہاز بھیجے ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے جنگي طیارے بھی مشقوں میں شریک ہیں۔ ہندوستان اور روس منظم طریقے سے فوجی مشقیں کرتے رہتے ہیں۔

.....

/169